لاہور (سپیشل رپورٹر/ وقت نیوز/ ریڈیو نیوز) ایران کے قونصل جنرل لاہور آغا سعید خرازی نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پُرامن مقاصد کےلئے ہے‘ انسپکشن کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایران نے اپنی سرحد تک پائپ لائن بچھا دی ہے‘ گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کےلئے پاکستان اپنی حدود میں لائن بچھائے‘ انقلاب ایران کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی پر چند ممالک کی اجارہ داری ختم ہونی چاہئے‘ ایران اپنا ایٹمی پروگرام کسی صورت رول بیک نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خراسان حملے میں جنداللہ کے ملوث ہونے کے ثبوت پاکستان کو دیدیئے ہیں۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ جنداللہ کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی افواج کی موجودگی کی وجہ سے دہشت گردی کو تقویت حاصل ہوئی ہے جب تک امریکی افواج پاکستان میں دہشت گردی کا مسئلہ حل ہوتا ہوا نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا پاکستان ایران کے عوام تعلقات کی موجودہ نوعیت سے خوش نہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ تعلقات کی موجودہ سطح سے بہت آگے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ ایران کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم دورے کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی سائنس دان کے قتل کی جڑیں ملک سے باہر ہیں اس کا مقصد ایران کی ایٹمی ریسرچ میں رکاوٹ ڈالنا تھا۔
Post New Comment