پاکستان سے مذاکرات سوچا سمجھا اقدام تھا‘ ہم جنگ نہیں چاہتے: انتھونی

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

تھیرو واننتھا پورم (اے این این) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے . پاکستان کودہشت گرد کیمپوں کے خاتمے کیلئے کوئی الٹی میٹم نہیں دینگے . حالیہ خارجہ سیکرٹری مذاکرات ایک سوچا سمجھا اقدام تھا . ہمیں ابتدائی مرحلے میں کسی معجزے کی توقع نہیں تھی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے 42 کیمپ اب بھی سرحد پار کام کررہے ہیں جن کے خاتمے تک وہ ہمارے لئے تشویش کا باعث رہےں گے ہم اس حوالے سے بعض سنجیدہ اقدامات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہتھیار ڈال کر مقبوضہ کشمیر واپس آنے والے مجاہدین کی بحالی کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions