اسلام آباد (ثناءنےوز) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سے بیک وقت جنگ لڑنا بھارتی آرمی چیف کا خواب تو ہو سکتا ہے مگر حقیقت نہیں کیونکہ ہم بھارت کی عسکری صلاحیت سے بخوب آگاہ ہیں۔ نجی ٹی وی انٹرویو میں اسلم بیگ نے کہا ہے کہ پچھلے چالیس ، پچاس سال سے بھارت اپنا ٹینک گن، ہوائی جہاز سب میرین اور نہ کروز میزائل بنا سکا ہے اس کے برعکس پاکستان نے ہر چیز بنا لی ہے ۔ جنرل کپور کا بیان ان کے اندر کی کمزوری کی غمازی کرتا ہے ۔ ان میں پاکستان کے ساتھ جنگ لڑنے کا حوصلہ نہیں ہے افغانستان میں 80 کی دہائی میں روس نے حملہ کیا مگر اس کا کیا حشر بنا امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر کے اس ساری جنگ کو پاکستان پر پلٹ دینے کی کوشش کی ہے ۔افغانستان میںبھارت نے جاسوسی کا بہت بڑا جال بچھایا ہے وہاں سے پڑوسی ممالک میں مداخلت ہو رہی ہے۔ اس کے ہمارے پاس ایک نہیں100 ثبوت موجود ہیں۔ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے ممبئی کا واقعہ سامنے رکھ کر پاکستان کو قصور وار قرار دیا ہے جو بالکل غلط ہے۔
Post New Comment