تازہ ترین:

مقبوضہ کشمیر میں بدستور برفباری جاری‘ سرینگر جموں ہائی وے بند

ـ 8 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموں رام بن ہائی وے پر ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رام بن سے جموں جانے والی بس ضلع اودھمپور میں Jhakhaniکے مقام پر سڑک سے پھسل کرایک گہری کھائی میںجا گری۔حادثے میںچار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں بدستور برف باری اور بارش جاری ہے اور سرینگر جموں ہائی وے جو کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے برف باری کی وجہ سے مسلسل دوسرے دن بھی گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بندرہا۔ جمعہ کو بانہال قاضی گنڈ میں شدید برف باری کی وجہ سے ہائی وے جواہر ٹنل کے مقام پر مکمل طورپر بند ہوگئی تھی۔ محکمہ ٹریفک کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ رام بن،بانیہال ، اودھمپور اور نگروٹہ سمیت مختلف مقامات پر تقریبا 17سو سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions