اسلام آباد (سکندر شاہین / دی نیشن رپورٹ) بھارت نے کابل اور قندھار مےں بم دھماکے کرائے جس مےں درجنوں پاکستانی اور بھارتی مارے گئے تھے۔ بھارت کے اس اقدام کا مقصد پاکستان کے افغانستان سے تعلقات پر اثرانداز ہونا تھا اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ بھارت پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ اور اس کی اہمیت کو کم کرنا چاہتا تھا، حالیہ واقعات سے ملنے والے شواہد کی روشنی مےں یہ بات آشکار ہوتی ہے کہ پاکستان کے علاقائی کردار کے حوالے سے بھارت مےں خاصی تشویش پائی گئی اس بارے مےں دستیاب تفصیلات کے مطابق افغانستان مےں پاکستان کے مخالف پلان مرتب ہوئے۔
Post New Comment