نئی دہلی (ثناءنےوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے‘ انتہاءپسند ہندوﺅں نے ایک مسلمان نوجوان کو تشدد کر کے شہید جبکہ 10 کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ضلع مظفر نگر میں ایک دیوار کی تعمیر کے معاملے پر ہندوﺅں اور مسلمانوں کے درمیان تنازعہ کے باعث فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے اور انتہاءپسند ہندوﺅں نے مسلمانوں پر لاٹھیوں کا استعمال اور فائرنگ شروع کر دی جس دوران یعقوب شہید ہو گیا۔ علاقے میں شدید کشیدگی بڑھ گئی تاہم پولیس نے تاحال فسادات میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا۔
Post New Comment