خیبر ایجنسی (نامہ نگار) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں گائیڈڈ میزائل حملے میں دو خواتین اور دو بچے زخمی ہو گئے تاہم گھر میں موجود افراد لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ میزائل حملے میں گھر کا حجرہ تباہ اور ایک مسجد شہید ہو گئی۔ حاجی عقل مست نامی شخص کے مکان میں اچانک ذوردار دھماکہ ہوا‘ دھماکے کی شدت اتنی زوردار تھی کہ قریبی مکانات بھی لرز اٹھے۔ حملے کے وقت بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھر کے مکین درختوں کے سائے تلے بیٹھے تھے‘ عینی شاہدین اور آزاد ذرائع نے الزام لگایا ہے کہ یہ ڈرون حملہ تھا۔ گھر کے سربراہ عقل مست نے بھی الزام عائد کیا کہ ان کے گھر پر ہونے والا حملہ ڈرون ہے۔
Post New Comment