آزاد کشمیر : تیز رفتار بس دریائے جہلم میں جا گری‘ 52 مسافر جاں بحق‘ 11 زخمی

ـ 6 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی + ایجنسیاں) گڑھی دوپٹہ کے قریب مسافر بس دریائے جہلم میں گرنے کے نتیجہ میں 52 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے جاں بحق ہونےوالوں کے ورثاءکےلئے 50-50ہزار اور زخمیوں کےلئے 25-25ہزار فی کس کا اعلان کیا ہے، وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ اور صمصام بخاری نے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک مسافر بس جس میں 63 افراد سوار تھے چناری سے مظفر آباد آرہی تھی کہ اس دوران گڑھی دوپٹہ کے قریب بدہیرا کے مقام پر بے قابو ہوکر دریا میں جا گری۔ حادثہ میں 52 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ پولیس اور امدادی کارکنوں نے دریا سے 22 لاشیں نکالی ہیں جبکہ 30 لاشیں دریا میں بہہ گئیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد محمد امتیاز نے اے پی پی کو بتایا کہ بس کا ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور بس دریا میں جاگری۔ صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دےدیا، لوگ اپنے پیاروں اور بچھڑ جانے والوں کو تلاش کرتے ہوئے دھاڑیں مار کر روتے رہے، عینی شاہدین کے مطابق 2خواتین اور ایک مرد گاڑی سے باہر گر گئے جو شدید زخمی ہےں، غیر سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ بس اور کوچ کے درمیان ریس کی وجہ سے رونما ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعظم فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نے متاثرین کے ورثاءسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حادثے کا دلی دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی بھی عیادت کی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions