کامونکی: ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئی، غلام بلور بھی سوار تھے

ـ 4 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

گوجرانوالہ + لاہور (نمائندہ خصوصی + ریڈیو مانیٹرنگ) راولپنڈی سے لاہور جانے والی نان سٹاپ ریل کار کو پٹڑی پر لوہے کی بڑی بار رکھ کر روک دیا گیا ٹرین میں وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور بھی سوار تھے وفاقی وزیر نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ریل کار نمبر 108 ڈاﺅن سٹاپ پر لوہے کے بڑے گارڈر رکھ دیئے جنہیں دیکھتنے ہی ڈرائیور نے ایمرجنسی بریکیں لگا دیں جس سے ہر طرف چیخوں اور خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ٹرین خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ ریڈیو مانٹیرنگ کے مطابق ٹرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جب کہ غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ مجھے دہشت گردی کا نشانہ کی کوشش کی گئی تاہم اللہ تعالی مجھے بچا لیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions