کشمیر پر کوئی خفیہ معاہدہ نہیں کیا جا رہا : منموہن ۔۔۔ لوک سبھا میں ایڈوانی سے جھڑپ

ـ 4 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر پاکستان سے کوئی خفیہ معاہدہ نہیں کر رہا اور نہ ہی امریکی دباو کے نتیجے میں اس سلسلے میں پالیسی تبدیل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز لوک سبھا میں ایل کے ایڈوانی کے سوال کے جواب میں کہی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے لوک سبھا میں کہا کہ امریکی صدر بارک اوباما بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ پاکستان بھارت مسائل حل کرنے کیلئے سب کچھ کریں گے جبکہ اوباما سے پہلے امریکہ کی پالیسی یہ نہیں تھی بلکہ امریکہ کہتا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی رضامندی کے بغیر معاملات میں مداخلت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے وزیراعظم منموہن سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ کو بتائیں کہ اس سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا خفیہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا انفراسٹرکچر ابھی بھی موجود ہے۔ منموہن سنگھ نے اس موقع پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایڈوانی امریکہ اور بھارت کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پاکستان اور بھارت کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions