نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف حزب اختلاف کے شدید احتجاج کے بعد لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اجلاس ملتوی کر دیئے گئے۔ نئی دہلی میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے اجلاس کے ابتدائی سیشن میں اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگیاہے۔ جس سے عام آدمی متاثر ہوا ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما وینکانائیڈو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ایک طرف تو ٹنڈولکر نے ڈبل سنچری بنا کر ریکارڈ بنایا ہے تو دوسری طرف منموہن سنگھ نے بھی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد اپنی ڈبل سنچری کا ریکارڈ مکمل کر لیا ہے۔
Post New Comment