تازہ ترین:

ایپکا نے 10 جون کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا

ـ 4 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور + راولپنڈی (خصوصی رپورٹر + نامہ نگاران + ایجنسیاں) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) نے حکومت کی جانب سے 8 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد میں تاخیری حربوں پر 10 جون کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے کلرکوں کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دی ہے۔ لاہور میں مختلف سرکاری محکموں کے ایپکا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق ایپکا نے حکومت کی جانب سے 8 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد میں تاخیری حربوں پر 10 جون کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے کلرکوں کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دیدی ہے۔ اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے سے ایک روز قبل 9 جون کو راولپنڈی میں کلرکوں کا ایک بڑا احتجاجی پروگرام بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ لاہور میں مظاہرے کے دوران گورنمنٹ کمپلیکس ساندہ روڈ کے سامنے مظاہرین نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں کئے گئے مطالبات منوانے کیلئے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر تنخواہوں میں اضافے سے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے‘ مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کی قیادت حاجی محمد ارشاد‘ ملک مشتاق‘ فضل داد گجر‘ قاضی محمد اجمل‘ افتخار احمد نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مطالبات فوری طور پر پورے نہ کئے گئے تو 10 جون کو لاہور میں کفن پوش جلوس نکالا جائے گا اور شرکاء جلوس اسبملی ہال چوک پر دھرنا دیں گے۔ اپیکا کے صدر نذر حسین کورائی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب اور کم تنخواہ والے طبقے کی سفید پوشی کا بھی بھرم توڑ دیا ہے اور کلرکس سرکاری ملازم ہونے کے باعث ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے بیس فیصد اضافہ کی اطلاعات ہیں مگر موجودہ مہنگائی کے تناسب سے یہ اضافہ قابل قبول نہیں۔
ایپکا / اعلان

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions