تازہ ترین:

پشاور: کالعدم تنظیم کے سابق رہنما کے گھر کے باہر کار بم دھماکہ، 4 جاں بحق

ـ 4 فروری ، 2012
  • Adjust Font Size

پشاور (بیورو رپورٹ) رنگ روڈ پشاور پر کار بم دھماکہ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور دیگر تین شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ڈیلر حاجی آستانہ گل کے حجرے کے باہر گزشتہ شام زوردار دھماکہ ہوا جس سے عمارت زمین بوس ہو گئی جس سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملبہ تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حاجی آستانہ گل کا تعلق خیبر ایجنسی کی ایک کالعدم تنظیم سے تھا تاہم بعد میں وہ تنظیم چھوڑ گئے تھے تخریب کاری کی کارروائی اس کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق 30 سے 40 کلو مواد استعمال کیا گیا، گاڑی میں مواد رکھ کر عمارت کے قریب کھڑی کی گئی تھی۔دریں اثناءوزیراعلیٰ شہباز شریف نے پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions