گھوٹکی: سپر ہائی وے پر بس اور ٹرالر میں تصادم‘ 13جاں بحق‘ 15زخمی

ـ 3 نومبر ، 2009
  • Adjust Font Size

گھوٹکی (ثناءنےوز) گھوٹکی کے قریب سپر ہائی وے پر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 13 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ پیر کو ڈیڑھ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب سکھر سے رحیم یار خان جانے والی مسافر بس گھوٹکی کے قریب سپر ہائی وے پر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے 10 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 3 نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو بس کی باڈی توڑ کر نکالا گیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions