پاکستان کو گیس کی فراہمی‘ معاہدے پر آئندہ ہفتے دستخط ہوں گے: ایران

ـ 3 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

تہران (رائٹر + جی این آئی) ایران نے کہا ہے کہ پاکستان کو قدرتی گیس کی فراہمی کے معاہدے پر آئندہ ہفتے دستخط کئے جائیں گے۔ ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے سینئر عہدےدار حجت اللہ نے ایرانی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ برآمدی معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان امن پائپ لائن منصوبے کا حصہ ہو گا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ امن پائپ لائن پروجیکٹ کے تحت جن اقدامات کا تعین کیا گیا ہے ان پر عملدرآمد سے متعلق دستاویز پر 10 مارچ کو دستخط کئے جائیں گے۔ گذشتہ سال ایران کی قومی گیس ایکسپورٹ کمپنی کے سربراہ رضا نے کہا تھا کہ ایران پاکستان کو سالانہ 8 ارب کیوبک میٹرز قدرتی گیس فراہم کرے گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions