تازہ ترین:

حکومت ڈرون حملے رکوانے کیلئے امریکہ پر دبائو ڈالے: جنرل (ر) عبدالقیوم

ـ 3 جولائی ، 2009
  • Adjust Font Size

چکوال (ثناء نیوز) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ اب پاکستان حکومت کی طرف سے ڈرون حملے بند کرنے کیلئے تمام دبائو ڈالنا چاہیے کیونکہ اس وقت افواج پاکستان پوری قوم اور حکومت پاکستان دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے متحد ہو چکی ہے اور اس ماحول میں ڈرون حملے اس فوجی آپریشن میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔ صدر اور وزیراعظم کے اختیارات میں توازن ضروری ہے‘ اس سے جمہوریت مستحکم ہوگی اور پارلیمنٹ کا وقار بڑھے گا‘ حکمرانوں کو دوغلی پالیسی بدلنا ہوگی۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو سوات، مالاکنڈ میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ہو گا اور بے گھر متاثرین کو واپس ان کے علاقوں میں محفوظ طریقے سے بھیجنا ہو گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions