کشمیر‘ فلسطین تنازعات کا حل نہ ہونا امن کےلئے اصل خطرہ ہے: لارڈ نذیر

ـ 2 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (ثناءنےوز) برطانوی ہاﺅس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان سرد جنگ کا دور جس طرح پوری دنیا کے لئے خطرات سے بھرپور تھا آج کی صورتحال اُس سے کئی گنا زیادہ خطرناک اور گھمبیر دکھائی دے رہی ہے۔ مسلمانوں، اسلام اور پاکستان کی حیثیت پوری دنیا میں متنازعہ بنانے کی شعوری سازشیں امنِ عالم کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں اور یہ سازشیں کرنے والے تمام ممالک پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے مجرم ہیں۔ امنِ عالم کے لئے اصل خطرات مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو حل نہ کرنا ہیں ۔ بھارت اور اسرائیل جنگی طاقت کے بل بوتے پر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی حقوق پامال کرنے کے سب سے بڑے مجرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن سے معروف کشمیری سکالر جنید انصاری، ڈاکٹر سی ایم حنیف اور ڈاکٹر ریاست علی چودھری سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions