بھارت افغانستان مےں ڈیڑھ ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کر رہا ہے: شمشاد خان

ـ 2 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت اپنے ملک کے ساتھ تعلقات میں تیسرے ملک کو شامل نہیں کر تا ہے جبکہ 30 سال بعد یہ دورہ افغانستان میں اپنے کردار میں اضافے کے لئے تھا جس کے متعلق بھارت دنیا کو باور کروا رہا ہے کہ افغانستان میں اس کے بغیر امن نہیں ہوسکتا جبکہ ہم اپنے ملک کے لوگوں کو مار رہے ہیں اور ڈورن سے حملے کروا رہے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کے تیس سال بعد دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمزرو پوزیشن کی وجہ سے بھارت کو فائدہ ملا ہے کہ وہ ہمارے دوستوں سے رابطہ کر سکے تاہم سعودی عرب پاکستان کی حمایت میں کمی نہیں کر ے گا بلکہ وہ بھارت سے تعلقات بھی خراب نہیں کرے گا۔ یہ ہمارا حق نہیں بنتا ہے کہ ہر ملک ہمارے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے، ہمےں اپنے آپ کو اتنا اہم نہیں سمجھنا چاہیے کہ ہماری وجہ سے دنیا چلے گی۔ اس میں پریشانی کی بات نہیں ہے کہ بھار ت جو کچھ بھی کر رہا ہے وہ اپنے مفادات کے لئے کر رہا ہے اس نے افغانستان میں 1.5 ارب ڈالر کی انوسٹمنٹ کی ہے وہ وہاں پر سڑکیں بنا رہا ہے ہسپتال بنا کر لوگوں کے دل جیت رہا ہے وہ اپنے مفاد کے لئے امریکہ کی مدد سے کر رہا ہے اور ہم کیا کر رہے ہیں اپنے لوگوں پر میزائل مار رہے ہیں اور ڈورن حملے کروا رہے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions