راولا کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر راولا کوٹ سیکٹر مےں بٹل کے مقام پر پاکستانی علاقے پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فائرنگ سے 2بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی فوج نے سچیت گڑھ کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔
2بچے زخمی
Post New Comment