تازہ ترین:

سکیورٹی فورسز کی جیٹ طیاروں سے بمباری‘6 ازبک باشندوں سمیت 38 شدت پسند جاں بحق

ـ 2 فروری ، 2012
  • Adjust Font Size

پشاور/ ہنگو/پاراچنار(بیورو رپورٹ+ اے این این + اے ایف پی) اورکزئی اورکرم ایجنسی میں سکےورٹی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں کمانڈر مولوی معین الدین سمیت 38شدت پسند جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،شدت پسند کمانڈروں ملا طوفان اور معین الدین کے اہم مراکزتباہ کردیئے گئے ۔ دوسری جانب اورکزئی ایجنسی کے علاقوں درند شیخاں،سیف درہ ،درنگ کلئی میں سکےورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی جس سے شدت پسندوں کے 5ٹھکانے تباہ ہوگئے کارروائی میں 20شدت پسند جاں بحق اور متعددزخمی ہوئے ہیں۔فورسز نے کرم ایجنسی سے ملانے والی سرحد پر سکیورٹی انتظامات سخت کردیئے ہیں۔ سکےورٹی حکام کے مطابق بمباری سے کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈرمولوی معین الدین جاں بحق ہوگیا ہے اور کمانڈر ملا طوفان اورمعین الدین کے 5اہم مراکز تباہ ہوئے ہیں جبکہ وسطی کرم کے علاقے جوگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6ازبک باشندوں سمیت 18 شدت پسند مارے ہوگئے ۔شدت پسندوں کینعشےں اورکزئی ایجنسی منتقل کردی گئی ۔آخری اطلاع ملنے تک علاقہ جوگی میں کئی روز سے فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔آن لائن کے مطابق ایرانی پریس ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہلاکتیں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں ہوئیں اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔پشاور سے بیورو رپورٹ کے مطابق پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا کر موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا تاہم ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ خوشحال خوڑ سے گذشتہ شب اغوا کئے گئے 14 افراد میں سے تین مقامی افراد کو اغوا کاروں نے چھوڑ دیا جبکہ دیگر 11 افراد تاحال اغوا کاروں کے پاس ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions