تحریک آزادی کشمیر پیسے سے نہیں، نوجوانوں کے خون سے جاری ہے: علی گیلانی

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

سرینگر (آئی این پی) حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گےلانی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر قدرتی وسائل سے مالامال ایک خطہ ہے اور بھارت کا فوجی قبضہ ختم ہونے کے بعد یہ رےاست ہر حےثےت سے خود کفالت کے راستے پر گامزن ایک فلاحی رےاست بن سکتی ہے۔ تحریک آزادی پیسے سے نہیں، نوجوانوں کے خون سے جاری ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل بھارتی پارلیمان نہیں کشمیر سے ہی آئےگا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بےان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کا حل بھارتی یا پاکستانی پارلیمنٹ سے نہیں بلکہ کشمیر سے آئےگا اور کشمیریوں کیلئے وہی حل قابل قبول ہوگا جس میں ان کی قربانیوں اور خواہشات کا خیال رکھا گےا ہوگا۔ علی گیلانی نے کہا کہ کشمیرکی تحریک آزادی کسی کے پےسے سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے خون سے چلتی اور آگے بڑھتی ہے۔ حرےت چیئرمین نے مزید کہا کہ فاروق عبداللہ دہلی میں کشمیریوں کو گولی مارنے کی بات کرتے ہیں اور یہاں سرینگر میں آکر چکنی چپڑی باتوں سے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سید علی شاہ گےلانی نے کہا کہ حکومت نے کشمیریوں کو مارنے کیلئے اپنی فورسز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے اور کشمیریوں کا غصہ ایک ایسا شعلہ جوالہ بن جائے گا جس کے آگے دنیا کی کوئی بھی طاقت ٹھہر نہیں سکے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions