کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا، پاکستان کشمیر میں بدامنی پھیلا رہا ہے

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

کولکتہ (آن لائن) جموں وکشمےر نےشنل کانفرنس کے سربراہ سابق وزےراعلیٰ مقبوضہ کشمےر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا جبکہ انہوں نے پاکستان پرآزادی کے نام پر وادی مےں بدامنی پھےلانے کا الزام عائد کردےا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے رےاست مےں حالےہ پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کےا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ آزادی کے بارے سوچ رہے ہےں لےکن وہ مشکل سے آزادی کا مطلب سمجھتے ہےں اس کےلئے وسائل کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارا ہمساےہ ملک پر تشدد احتجاج کے پےچھے ہے۔ درےں اثناء اےل کے اےڈوانی نے رےاست جموں وکشمےر کےلئے آزادی کی باتوں کو مسترد کرنے اور 1994ءکی بھارتی پارلےمنٹ کی متفقہ قرارداد جس کے تحت آزاد کشمےر اور پاکستانی شمالی علاقہ جات کو بھارت کا حصہ قرار دےا گےا تھا کی حماےت کرنے پر اسکی تعرےف کی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions