وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں صدر آصف علی زرداری سے آو آئی سی کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوگلو نے ملاقات کی اور سیلاب سے ہونے والی تباہی نقصانات پر تبادلہ خیال کیا. آو آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے صدرمملکت کو اسلامی ممالک کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ارب ڈالرامداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آزمائش کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا .اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اکمل الدین احسان اوگلو نے اعلان کیا کہ او آئی سی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ہنگامی فنڈ قائم کرے گی ۔ کاٹن جنرز اور رائس ملر کے ایک وفد کا اجلاس صدرمملکت کی صدارت میں منعقد ہوا. وفاقی وزراء اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں سیلاب سے تباہ ہونے والی کپاس اور چاول کی فصل زرعی اجناس کی تباہی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدرمملکت نے حکام کو زرعی اجناس کے نقصانات کے سروے کی ہدایت کی نجی ٹی وی چینل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدرآصف علی زرداری نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد اور امدادی سرگرمیوں کے لئے عوام کو متحرک کرنے میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور بحالی کا کام کسی ایک ملک کے بس کی بات نہیں ۔ اس سلسلے میں ہم عالمی تعاون کو سراہتے ہیں، بحالی کا کام ہم سب نے مل کر کرنا ہے، انہوں نے سیلاب متاثرین کو عید سے قبل امداد دی جائے گی جس صوبے کا جتنا نقصان ہوا ہے ،اسی تناسب سے انہیں امداد دی جائے گی ۔
Post New Comment