وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں صوبے کی خوشحالی اور غربت کے خاتمے کے منصوبے شامل ہیں

ـ 30 جون ، 2010
  • Adjust Font Size
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں صوبے کی خوشحالی اور غربت کے خاتمے کے منصوبے شامل ہیں

 خیرپور میں لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں نئے بلاکس کے افتتاح اورمہران انجنیئرنگ یونیورسٹی کالج کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیا بجٹ عوام کے مسائل کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے بجٹ بنانے میں اتحادیوں سے بڑی مشاورت کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کو مطلوبہ حصہ دیا گیا ہے، قائم علی شاہ نے کہا کہ بیروزگاری کے خاتمے کےلئے جدید ٹیکنالاجی سے تربیت یافتہ نوجوانوں کو ملازمتوں کےلئے جلد بیرون ممالک بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جبکہ خیرپور میں چار سو پچاس بستر کے جدید ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کے عوام کو بنیادی سہولیات دینے کے مشن کے تحت خیرپور میں مہران انجنیئرنگ یونیورسٹی کالج قائم کر دیا گیا ہے جبکہ جدید بس ٹرمینل، لقمان فلائی اوور ہیڈ برج انٹر سٹی روڈ، سید رمضان علی شاہ ٹریڈ سینٹر پینے کے صاف پانی اور جدید نکاسی آب کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions