وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کا چناؤاورحکومتوں کو تبدیل کرناعوام کا کام ہے جبکہ غیرجمہوری نظام کسی کے مفاد میں نہیں ۔   

ـ 30 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کا چناؤاورحکومتوں کو تبدیل کرناعوام کا کام ہے جبکہ غیرجمہوری نظام کسی کے مفاد میں نہیں ۔   

لالہ موسی میں عوامی رابطہ دفترمیں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ایماندار
اورپروفیشنل قیادت کے مطالبہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے غیرجمہوری مطالبات عوامی شعوراورمینڈیٹ کی توہین ہیں ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الطاف حسین کا اگر مطالبہ تسلیم بھی کر لیا جائے تو یہ ماروائے آئین ہے ۔ مشترکہ مفادات کونسل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ فورم عوامی مسائل کے حل کے لیے ہے جس کا اجلاس وفاق بلاتا ہے تاہم وزیراعلی پنجاب کی جانب سے کونسل اجلاس بلائے جانے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions