اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیربابر اعوان نے کہا کہ قوم پانچ ماہ سے اٹھارہویں ترمیم کیس کے فیصلے کی منتظرہے، پارلیمانی کمیشن کے قیام سے ججزکے تقررکا معاملہ حل ہوسکتا ہے۔ اٹھارہویں ترمیم ماورائے آئین اقدامات کے راہ میں دیوارچین ہے ، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کا بیان سیاسی ہے جبکہ ملک میں کوئی مارشل لاء نہیں آرہا۔ میچ فکسنگ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس میں ملوث کھلاڑی آرٹیکل چار کے تحت چیٹنگ کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بابراعوان نے کہا کہ یہ کیس ملکی قانون کی دفعہ چارکے تحت آتا ہے لہذا ڈاکٹرعافیہ پر پاکستان میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے ۔
Post New Comment