وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد غیرملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں

ـ 29 مئی ، 2010
  • Adjust Font Size
وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد غیرملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں

وزیراعظم مینگورہ میں متاثرین سوات آپریشن میں چیکوں کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ میں دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیئے گئے ہیں، انتہا پسندوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں کہ وہ آکر اس پرقبضہ کرلے گا۔سوات میں قومی پرچم ہمیشہ لہراتارہے گا

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions