ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوامی انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، کارکن ذہنی و جسمانی طور پرتیار رہیں۔

ـ 29 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوامی انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، کارکن ذہنی و جسمانی طور پرتیار رہیں۔

الطاف حسین سکھر میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں اور وڈیروں نے سیلابی آفت کا رخ غریب عوام کی طرف موڑ دیا جو قابل مزمت فعل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت ضرور آئے گا جب غریب عوام کو قدرتی آفت کا نشانہ بنانے والے جاگیرداروں اور وڈیروں کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے الطاف حسین کو ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاونڈیشن کی جانب سے متاثرین سیلاب کو فراہم کی جانے والی طبی اور امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions