بلوچستان حکومت نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت قائم کئے جانے والے بلدیاتی ادارے ختم کرکے نئے بلدیاتی ادارے تشکیل دے دئیے ہیں۔

ـ 28 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
بلوچستان حکومت نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت قائم کئے جانے والے بلدیاتی ادارے ختم کرکے نئے بلدیاتی ادارے تشکیل دے دئیے ہیں۔

صوبائی حکومت کے اعلامیہ کےمطابق بلدیاتی ادارے لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزاردس کے تحت تشکیل دئیے گئے ہیں بلوچستان کے دیہی علاقوں میں یونین کونسلیں اورضلعی کونسلیں اور شہری علاقوں میں میونسپل کمیٹیاں بنادی گئیں۔ کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن قائم کی گئی ہے جس کا سربراہ میئرہوگا۔ بلوچستان میں ایک میٹرو پولیٹن کارپوریشن، پینتالیس میونسپل کمیٹیاں اور تیس ضلعی کونسلیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں حلقہ بندی کے دوران شہری علاقوں اورتمام لوکل کونسلوں میں انتخابی حلقے قائم کئے جائیں گے۔ تحلیل کئے جانے والے اداروں کے تمام منقولہ اورغیرمنقولہ اثاثہ جات، واجبات اورسٹاف ان کے قائم مقام اداروں کو منتقل ہوجائیں گے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions