کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنےکے لیے ڈونرزکانفرنس بلانے پرغورکیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بین الاقوامی اداروں،این جی اوز اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ژوب سے جعفرآباد تک دس اضلاع سیلاب سے متاثرہوئے۔ وزیراعلی اسلم رئیسانی نے یقین دلایا کہ بلوچستان حکومت غیرملکی امدادی اداروں کوتحفظ فراہم کرے گی۔
Post New Comment