سرگودھا کے حلقہ پی پی چونتیس میں  ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے بارہ سے زائد پولنگ سٹیشنز کو حساس قراردیدیا گیا۔

ـ 26 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
سرگودھا کے حلقہ پی پی چونتیس میں  ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے بارہ سے زائد پولنگ سٹیشنز کو حساس قراردیدیا گیا۔

سرگودھا کے حلقہ پی پی چونتیس کی یہ نشست مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی رضوان گل کی ڈگری جعلی ہونے کے بعد نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ نون نے اس حلقے سے رضوان گل کے رشتہ دار تبریز گل کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی  تعداد ایک لاکھ اکاون ہزار نو سو دو ہے۔ حلقے کے بارہ سے زائد پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دے کر وہاں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے اس حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا لیکن وہ آزاد امیدوار فیاض احمد اوٹھی کی حمایت کررہی ہے۔ ایک اورآزاد امیدوار چوہدری اعجاز احمد کاہلوں کو جماعت اسلامی اور مسلم لیگ قاف کی حمایت حاصل ہے، حلقے میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔  

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions