مسلم لیگ نون نے پنجاب اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے مارشل لاء سے متعلق بیان پر ان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے۔

ـ 26 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
مسلم لیگ نون نے پنجاب اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے مارشل لاء سے متعلق بیان پر ان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے۔

تحریک استحقاق مسلم لیگ نون کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ گوہر نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ تحریک میں الطاف حسین کے مارشل لاء لگانے سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیرآئینی،غیر جمہوری اور قوم کی توہین قرار دیا گیا ہے۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم سیاسی پارٹی نہیں اوریہ مارشل لاء کی پیداوار گروہ ہے۔ اس پارٹی نے جنرل پرویز مشرف کی آمریت کا ساتھ دیا اور اب جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں دینے والوں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد نے پارلیمنٹیرینز کی توہین کی ہے، اسے ایوان میں زیربحث لانے کی اجازت دی جائے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions