پنجاب کے سینئروزیرراجہ ریاض نے کہا ہےکہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی صرف ایک فیصد مدد کی باقی سب فوٹوسیشن ہو رہا ہے۔

ـ 26 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
پنجاب کے سینئروزیرراجہ ریاض نے کہا ہےکہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی صرف ایک فیصد مدد کی باقی سب فوٹوسیشن ہو رہا ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے رمضان شوگر ملزکی خاطر پچیس ہزارایکڑپرگنے کی فصل کے لیے دریائے چناب پرغیر قانونی نہرنکلوا رکھی تھی جس کا محکمہ آبپاشی میں کوئی ریکارڈ نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیلاب کی وجہ سے یہ نہردریا بن گئی اورپچیس دیہات صفہ ہستی سے مٹ گئے اورہزاروں ایکڑ اراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ۔ان کا کہنا تھا شریف کورٹس نے پیپلز پارٹی کے امیدوارعامریاروارن کو الیکشن سے دو روز قبل نا اہل قراردے دیا ہے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ اگروہ صوبےکےچیف ایگزیکٹوہوتے تو سانحہ سیالکوٹ کے بعد مستعفی ہوجاتے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions