ایم کیوایم نے مسلم لیگ نون کیخلاف بھی قومی اسمبلی میں دو تحاریک استحقاق جمع کروا دیں،  فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے سات سال تک ایک سچ قوم سے چھپائے رکھا انھیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

ـ 25 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
ایم کیوایم نے مسلم لیگ نون کیخلاف بھی قومی اسمبلی میں دو تحاریک استحقاق جمع کروا دیں،  فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے سات سال تک ایک سچ قوم سے چھپائے رکھا انھیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

تحاریک استحقاق ڈاکٹر فاروق ستار اور حیدر عباس رضوی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں جن پر پچیس ارکان کے دستخط تھے۔ بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ شریف برادران رات کے اندھیرے میں ڈیل کرکے ملک سے باہرگئے اور سات سال تک یہ کہتے رہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ۔ اس دوران قومی اسمبلی اورقوم کو گمراہ کیا جاتا رہا جس سے قوم کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ نواز شریف سزا کی معافی کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کریں ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری دوسری تحریک استحقاق رات کی تاریکی میں شہبازشریف اور چوہدری نثارکی آرمی چیف سے ہونیوالی ملاقاتوں کے حوالے سے ہے۔  پہلے ان ملاقاتوں کو چھپایا گیا حقائق سامنے آئے تو پتا چلا کہ یہ ملاقاتیں پے در پے ہوتی رہی ہیں اگر فوج کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں تو ان ملاقاتوں کا بھی کوئی جواز نہیں اس سے بھی قوم کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ اسی طرح کی تحاریک کل سینٹ میں بھی جمع کروائی جائیں گی۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions