پنجاب کے حلقہ پی پی تیرہ راولپنڈی کے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔

ـ 25 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
پنجاب کے حلقہ پی پی تیرہ راولپنڈی کے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔

آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایک لاکھ تینتالیس ہزارتین سواکیس ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جن کے لئے ایک سوآٹھ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں، تمام حساس پولنگ سٹیشنوں پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات ہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی تیرہ کے ضمنی انتخابات میں مجموعی طورپرآٹھ امیدوار میدان میں ہیں جن مسلم لیگ نون کے ملک غلام رضا، اشتیاق احمد مرزا، پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیداورراجا شاہد پپو،عوامی مسلم لیگ کےعابد مغل،مسلم لیگ قاف کے چودھری عدنان ،آزاد امیدوارملک مسعود اورشیخ قادربخش کے شامل ہیں ۔ راولپنڈی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی تیرہ کی نشست مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی ملک یاسررضا کی جعلی ڈگری کی بنیاد پرنا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions