راولپنڈی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی تیرہ کے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ آج ہوگی،انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

ـ 25 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
راولپنڈی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی تیرہ کے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ آج ہوگی،انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایک لاکھ تینتالیس ہزارتین سواکیس ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے ایک سوآٹھ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں،تمام پولنگ افسران کو گزشتہ روزبیلٹ باکس سمیت دیگرسامان جاری کردیا گیا جبکہ بیلٹ پیپرزآج پولنگ سے قبل جاری کیے جائیں گے۔ تمام حساس پولنگ سٹیشنوں پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی تیرہ کے ضمنی انتخابات میں مجموعی طورپرآٹھ امیدوار میدان میں ہیں جن مسلم لیگ نون کے ملک غلام رضا،اشتیاق احمد مرزا،پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیداورراجا شاہد پپو،عوامی مسلم لیگ کےعابد مغل،مسلم لیگ قاف کے چودھری عدنان،آزاد امیدوارملک مسعود اورشیخ قادربخش کے شامل ہیں۔ راولپنڈی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی تیرہ کی نشست مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی ملک یاسررضا کی جعلی ڈگری کی بنیاد پرنا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions