سندھ ہائی کورٹ میں صدرآصف زرداری تشدد کیس میں سابق آئی جی سندھ رانا مقبول کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

ـ 24 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
سندھ ہائی کورٹ میں صدرآصف زرداری تشدد کیس میں سابق آئی جی سندھ رانا مقبول کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس سرمد جلال عثمانی کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اس حوالے سے نوٹس وصول کئے ۔
فریقین کی جانب سے کل دلائل دیئے جائینگے جبکہ سیشن کورٹ میں رانا مقبول کے وکیل ارشد جدون نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مقدمہ کی سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کردی جائے۔ اس عدالت میں ان کی جانب سے درخواست دی گئی ہے کہ ان کے موکل رانا مقبول کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیکر یہ کیس کسی اور عدالت میں منتقل کیا جائے ۔ ان کا موقف تھا کہ یہی کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا اس میں ہمیں کچھ وقت دیا جائے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ فہیم الدین نے سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کردی۔ جبکہ ایک اور کیس میں
 سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مشیر عالم اور جسٹس نثار محمد شیخ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف دائردرخواست پرحکومت سندہ اور شہری حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے سندہ ہائی کورٹ میں اسلام حسین ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے اور بیماریا ں پھیل رہی ہیں لہزا ان کو بند کیا جائے اس درخواست پر عدالت نے دونوں سے پندرہ دن میں جواب طلب کیا ہے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے اسٹیل مل کیس میں نیب کی سزا کے خلاف عثمان فاروقی کی درخواست پر سماعت وقت کی کمی کے باعث اٹھائیس اگست تک ملتوی کردی عثمان فاروقی نے نیبب سے ملنے والی بارہ سال کی سزا اور جرمانے کو چیلنج کیاتھا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions