درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس سرمد جلال عثمانی کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اس حوالے سے نوٹس وصول کئے ۔
فریقین کی جانب سے کل دلائل دیئے جائینگے جبکہ سیشن کورٹ میں رانا مقبول کے وکیل ارشد جدون نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مقدمہ کی سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کردی جائے۔ اس عدالت میں ان کی جانب سے درخواست دی گئی ہے کہ ان کے موکل رانا مقبول کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیکر یہ کیس کسی اور عدالت میں منتقل کیا جائے ۔ ان کا موقف تھا کہ یہی کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا اس میں ہمیں کچھ وقت دیا جائے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ فہیم الدین نے سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کردی۔
Post New Comment