کوٹری ڈاؤن سٹریم سے سمندر تک سولہ مقامات انتہائی حساس ہیں ، قدرتی آفت پر سیاست کرنے کی بجائے متاثرین کی امداد پر توجہ دی جائے۔ وزیر آبپاشی جام سیف اللہ دھاریجو

ـ 24 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
کوٹری ڈاؤن سٹریم سے سمندر تک سولہ مقامات انتہائی حساس ہیں ، قدرتی آفت پر سیاست کرنے کی بجائے متاثرین کی امداد پر توجہ دی جائے۔ وزیر آبپاشی جام سیف اللہ دھاریجو

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ قدرتی آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ توڑی بند میں کسی کی زمینیں بچانے کے لیے شگاف ڈالنے کی بات حقیقت پر مبنی نہیں ۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ کوٹری بیراج محفوظ ہے اور شہداد کوٹ کو بچانے کے لئے اقدامات سے ہم پُر امید ہیں ۔ سات آٹھہ روز میں دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہوجائے گی جس سے زیر آب علاقوں کے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی ۔ جام سیف اللہ نے بتایا کہ ایک ہزار ریلیف کیمپوں میں چھہ لاکھہ سیلاب متاثرین مقیم ہیں۔ سیلاب اور وبائی امراض سے اناسی اموات ہوئی ہیں جبکہ ایک لاکھہ بڑے مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر سے قبل رجسٹرڈ متاثرہ خاندان کو بیس ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions