وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو ستر ارب روپے ملیں گے۔

ـ 22 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو ستر ارب روپے ملیں گے۔

حیدرآباد سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں جاری ترقیاتی سکیموں کے معائنہ کے سلسلے میں انہوں نے اٹھارہ سکیموں کا معائنہ کیا ہے اور ان کی رپورٹ پندرہ روز کے اندر اندر وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سر کاوس جی سائیکاٹرک انسٹی ٹیوٹ کی بلڈنگ کے علاوہ پورا نظام تبدیل کرنا پڑےگا کیونکہ یہاں سو سال پرانا نظام چل رہا ہے۔ شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ پبلک گرلز سکول میں تعمیراتی کام اور پبلک سکول کی مینٹی نینس کی دو ہزار نو کی سکیم تھی جس کے فنڈز مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ صوبائی مشیر نے بتایا کہ سندھ میں دو سو دو سکیمیں ہیں جن کی تعمیرات اور مرمت کی مد میں صوبائی حکومت نے دو ارب روپے کی رقم جاری کی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ سکیمیں مکمل ہوں اور اگلے سال اے ڈی پی میں شامل نہ کی جائیں۔ شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ صرف حیدرآباد میں باون تعمیراتی پروجیکٹ ہیں جن پر کام جاری ہے۔ چشمہ جہلم لنک کینال کو کھولے جانے کے سوال پر شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کہ ارسا کے قائم مقام چیئرمین نے اسے دوبارہ کھول کر غیرقانونی اقدام اٹھایا ہے۔ پریس کانفرنس کے موقع پروزیراعلی کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی انسپیکشن کےلئے بنائی گئی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر قیصر بنگالی بھی موجود تھے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions