تازہ ترین:

امریکی سینٹ نے بھی 106 ارب ڈالر کا ایمرجنسی بل منظور کر لیا‘ پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر ملیں گے

ـ 20 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک + ثناء نیوز) امریکی ایوانِ نمائندگان کے بعد سینٹ نے بھی 106 ارب ڈالر کے ایمرجنسی بل کی منظوری دے دی ہے جس میں سے تقریباً 80 ارب ڈالر عراق اور افغانستان میں فوجی کارروائیوں پر خرچ کئے جائیں گے۔ ایوانِ نمائندگان کے برعکس سینٹ نے 106 ارب ڈالر کا یہ بل آسانی سے منظور کر لیا۔ بل کی حمایت میں 91 اور مخالفت میں صرف 5 ووٹ آئے‘ مذکورہ رقم میں سے عراق اور افغانستان جنگ کے لئے 80 ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں جبکہ بقیہ رقم پاکستانی امداد‘ سوائن فلو کے خلاف اقدامات اور معاشی طور پر پست ممالک کے لئے آئی ایم ایف کے قرضے میں اضافے پر خرچ کی جائے گی۔ ایمرجنسی بل حتمی منظوری کے لئے صدر اوباما کو بھیج دیا گیا ہے۔ ثناء نیوز کے مطابق بل کے تحت پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی امداد ملے گی جس میں 400 ملین ڈالر پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لئے اور 707 ملین ڈالر زراعت کی ترقی‘ سکیورٹی مہاجرین کی بحالی تعلیم اور حکومتی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ 900 ملین ڈالر سے پاکستان میں نئے امریکی سفارت خانے اور قونصلیٹ تعمیر کئے جائیں گے۔ 700 ملین ڈالر کی رقم دراندازی کو روکنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں استعمال کیا جائے گا اور اس کی فراہمی 30 ستمبر سے شروع ہو گی اور یہ ساری رقم یکم اکتوبر 2010ء تک خرچ کی جائے گی۔ اس بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر اوباما پاکستان اور افغانستان میں کارکردگی کے بارے میں کانگریس کو وقفے وقفے سے رپورٹ دیتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ یہ رقم کیری لوگر بل کے علاوہ ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions