لاہور (خبر نگار خصوصی + سٹاف رپورٹر + خصوصی رپورٹر + ایجنسیاں) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاست کرنے والے ملک سے باہر بھاگنا مت سیکھیں بلکہ بھٹو کی طرح کا لیڈر بننے کے خواہشمند ذوالفقار علی بھٹو کی طرح اپنے ملک میں ہی رہ کر شہادت حاصل کرنا سیکھیں‘ گورنر ہا¶س میں وسیلہ¿ حق پروگرام کی چوتھی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کا دوسرا نام بھٹو ازم ہے‘ کوئی بھٹو ازم کی مخالفت کرے تو ہمیں تکلیف ہوتی ہے‘ بھٹو ازم اپنی زندگی دوسروں کے نام کرتا ہے‘ بھٹو کے فلسفے کے باعث ہم مشکلات سے نہیں گھبراتے‘ بےنظیر بھٹو کی روح آج بھی میری رہنمائی کرتی ہے اور مجھے قوم کے مستقبل کا ضامن بناتی ہے‘ بےنظیر کی سوچ پر پیپلز پارٹی کے جیالے عمل کر رہے ہیں‘ بھٹو اور بےنظیر کے مشن کی تکمیل کریں گے‘ ہماری جنگ غریبوں کی جنگ ہے عوام اور ملک دشمنوںکا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے‘ بےنظیر کی طرح لیڈر بننا چاہتے ہو تو خطروں سے ٹکرانا سیکھو‘ سوات کی طرح وزیرستان میں بھی قومی پرچم لہرائیں گے‘ ملک اور عوام کی خدمت کرنے والے تاریخ میں زندہ رہتے ہیں‘ جمہوریت کی بحالی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں‘ بھٹو کے بیٹے اور بےنظیر کے بھائی ساتھ ہیں‘ مخالفوں کا مقابلہ کریں گے‘ ہمارا جینا اور مرنا پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہے‘ پیپلز پارٹی کے پرچم میں دفن ہونا اعزاز ہے‘ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو سوچ میں بےنظیر تھیں‘ ان کی زندگی اور موت بھی بےنظیر تھی‘ کوئی عوام کے دلوں میں رہنا چاہتا ہے تو وہ بےنظیر کے افکار پر عمل کرے۔ بےنظیر بھٹو کی روح مجھے کہتی ہے آصف تم ضامن ہو‘ میری ان بیٹیوں‘ بہنوں‘ ما¶ں کے لئے وہ سب کچھ کرو گے جس کا خواب میں نے دیکھا تھا۔ دنیا کی کوئی طاقت بھٹو اور بےنظیر کی سوچ کو ختم نہیں کر سکتی۔ جب جئے بھٹو کا نعرہ لگتا ہے تو ہم میں نیا ولولہ پیدا ہوتا ہے۔ فرزانہ راجہ نے بھی خطاب کیا۔ بےنظیر انکم سپورٹ کی تقریب‘ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن‘ پیپلز لائرز فورم اور دیگر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ قوم جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ ہم آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں مشکلات کے باوجود ہم تمام چیلنجوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سوات کی طرح انشاءاللہ جلد وزیر ستان میں بھی قومی پرچم لہراکے دکھائیں گے۔ پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کی حکومت روٹی، کپڑے، مکان کے نعرے سے نہیں ہٹی ، ہمیں مشکلات ضرور ہیں لیکن ہم عوام کی حمایت سے ان مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پا لیں گے۔ حکومت عوام کی بہتری اور غربت کے خاتمے کے لئے قدم اٹھا رہی ہے‘ غربت کے خاتمے کے لئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام انتہائی کامیابی سے جاری ہے اب اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو با اختیار بنایا جارہا ہے۔ ہم عوام سے ملکر ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ہمارا جینا مرنا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے ہے۔ میں بھٹو کے فلسفے کے باعث مشکلات سے نہیں گھبراتا۔ پیپلز پارٹی کی تاریخ کے مطابق ہم موت اور کسی قربانی سے نہیں گھبراتے اپنی زندگی کسی دوسرے کے نام کرنے اور پاکستان کی خدمت کا نام ہی بھٹو ازم ہے ہم جی کر اور مر کر بھی پاکستان کی خدمت کرینگے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کی طرح لیڈر بننا چاہتے ہو تو ان کی طرح خطروں سے لڑنا سیکھو۔ جمہوری حکومت عوام کے مسائل سے پوری طرح واقف ہے انہوں نے تمام وفاقی وزرا کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کے مسائل کو اپنی ترجیح سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کمیونٹی لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کررہی ہے ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ وفود نے صدر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کے لئے صدر نے موقع پر ہدایات بھی جاری کیں۔ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے لیکن جب بھی ہم حکومت میں آتے ہیں تو نادیدہ قوتیں سازش شروع کر دیتی ہیں ہمیں ان سازشوں کا مقابلہ کرنا آتا ہے اور کر بھی رہے ہیں، لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور مہنگائی میں کمی کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پیپلز لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری میڈیا ٹیم کمزور نہیں سیاسی مداریوں کو سیاسی مات دیں گے۔ ملک مشکل ترین دور سے گذر رہا ہے کئی سنگین چیلنج درپیش ہیں‘ وکلا بھٹو ازم اور عوام کے لئے امید کی کرن ہیں‘ بھٹو کے مشن کی تکیمل کے لئے شہیدوں کے قبرستان میں دفن ہونا میرے لئے باعث فخر ہو گا‘ یہ اعزاز ہو گا کہ میری قبر پر ”قوم کا خادم“ کا کتبہ لگے‘ صدر نے کہا کہ ہر بار کونسل میں وکلا کے لئے کالونیاں بنائیں گے۔ متروکہ وقف املاک کے چیئرمین سید آصف ہاشمی اور صوبائی سیکرٹری جنرل سمیع اللہ کے مطالبہ پر صدر زرداری نے شاہدرہ کے رہائشیوں کے لئے راوی ٹول ٹیکس فیس ختم کر دی ہے‘ وزارت مواصلات و تعمیرات کو بھی اس سلسلہ میں ضروری ہدایت کر دی ہے‘ رہائشیوں کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ اپنے پاس قومی شناختی کارڈ رکھیں جسے دکھا کر وہ فیس سے بچ سکیں گے۔ ملاقات میں صدر نے وہاں کے رہائشیوں سے کہا کہ وہ اپنا قومی شناختی کارڈ دکھا کر جب چاہیں راوی ٹول پلازہ سے بغیر فیس کے اپنی گاڑیوں کو گذار سکتے ہیں‘ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا صدر آصف زرداری کے اس فیصلے پر کہنا تھا کہ یہ لاہور اور شاہدرہ کے رہائشیوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے اور آنے والے دنوں میں صدر آصف علی زرداری لاہوریوں کے لئے مزید تحفے دینگے۔ آصف ہاشمی اور سمیع اللہ خان نے کہا کہ شاہدرہ کے رہائشیوں سے ٹول ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس لیا جا رہا تھا لیکن صدر زداری نے اسے ختم کر کے وہاں کے رہائشیوں کو ایک تحفہ دیا ہے۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت محمد اشرف خان سوہنا‘ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ سجاد الحسن چودھری اور پیپلز پارٹی کے رہنما عارف چودھری کے ساتھ ملنے والے اوکاڑہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ وہ محاذ آرائی سے نہیں اتفاق رائے سے صدر بنے ہیں۔ آئین کا محافظ ہوں۔ اداروں کے ساتھ تصادم کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ میرا ایوان صدر میں پہنچنا خدا کی رحمت کے بعد بھٹو ازم کے مرہون منت ہے۔ اوکاڑہ کے لاڑکانہ ہونے پر فخر ہے۔ ملک کو محاذ آرائی سے بچانے کےلئے اقتدار میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصے دار بنایا۔ میں محاذ آرائی چاہتا ہوں نہ میرا کسی سے کوئی اختلاف ہے، میرا مخالف وہی ہے۔ جو محترمہ بےنظیر بھٹو کے خون سے حاصل ہونے والے جمہوری سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتا ہے۔
Post New Comment