ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ نے مرزا یوسف سے گلگت میں ٹیلیفون پررابطہ کیا ہے اوران سے بیٹے کے قتل پراظہار تعزیت کی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ واقعے کے مرتکب افراد کوبہت جلد انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ نے صدراور وزیراعظم کی ہدایت پر مرزا یوسف کو جوسیلاب کے باعث گلگت میں پھنسے ہوئے فوری طور پر کراچی منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
Post New Comment