ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج لاہور کے اکتالیسویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب کے شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں شعبہ تعلیم پر ریکارڈ توجہ دی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پنجاب کے بیشتر پسماندہ اضلاع میں واقع سرکاری سکولوں میں بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے جدید کمپیوٹرز اور دیگرسازوسامان مہیا کیا ہے۔ شہباز شریف نے امتحانات میں کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد پیش کی جبکہ نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور گولڈ میڈلز پہنائے۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم میاں مجتبٰی شجاع الرحمان، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی
پروفیسر ڈاکٹرمجاہد کامران، پرنسپل ہوم اکنامکس کالج ڈاکٹر سمعیہ کلثوم سمیت کالج کی طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Post New Comment