تازہ ترین:

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ ن لیگ نے کشمیر انتخابات میں روایتی دھاندلی کی ہے جو قابل مذمت ہے۔

ـ 11 جولائی ، 2011
  • Adjust Font Size
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ ن لیگ نے کشمیر انتخابات میں روایتی  دھاندلی کی ہے جو قابل مذمت ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر بدر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سماہنی ضمنی الیکشن میں جو دھاندلی کا منصوبہ بنایا تھا وہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ یہ میثاق جمہوریت کے ساتھ مزاق ہے۔ میاں برادران نے کشمیر کی انتخابی مہم میں گاڑیوں کے لاولشکر کے ساتھ حصہ لیا جسکی وجہ سے پنجاب میں تیل ختم ہو گیا اب جعلی پرچیاں اور جعلی ٹھپے لگا کے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس قسم کے ہتھکنڈے خود انکی شخصیت کو مسخ کر رہے ہیں۔
گرینڈ الائنس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سب ملک کی حقیقی جمہوریت کوختم کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ ہم سب کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔ اس موقع پرآزاد کشمیرپی پی پی کے صدر چوہدری عبدالمجید اور بیرسڑ سلطان بھی موجود تھے

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions