لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم نے مختلف طریقوں سے بجلی حاصل کرنے کی حکمت عملی تیارکر رکھی ہے جس پر کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ
شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنا بہت مہنگا کام ہے اس کے لئے بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جو فی الحال ممکن نہیں۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کالا باغ ڈیم کے بارے میں کہا کہ ملک کے تین صوبے اس کی مخالفت کررہے ہیں اس لئے پہلے غیر متنازعہ ڈیموں پر کام کیا جائے گا۔ دسمبرتک مزید سترہ سو میگا واٹ سسٹم میں آجائے گی۔ راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ تاجرمشکلات سے دوچار ہوں گے تو ملکی معیشت بھی متاثر ہوگی۔ اس لئے ہم ان کے مسائل سے غافل نہیں۔ انہوں نے حضرت علی ہجویری کے مزار پر حاضری بھی دی۔
Post New Comment