الحمرا لاہورمیں مہنگائی اورعوام کی مشکلات کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حیسن نے کہا کہ اب وڈیروں کی جگہ سیاست میں متوسط طبقے کو آنا ہوگا، ایسے سیاست دانوں کو مسترد کرنے سے ہی مہنگائی میں کمی اور امن وامان میں بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کو فروغ دینے والے یہی دو فیصد لوگ ہیں جو باقی اٹھانوے فیصد عوام کے حق پر ڈاکا ڈال رہے ہیں ۔ الطاف حیسن نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے صحافیوں پر تشدد کے واقعہ پر اظہارافسوس کیا۔
Post New Comment