اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ گزشتہ چھتیس گھنٹوں سے کراچی میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی رینجرز کو ہدایت کردی ہے کہ جس گھر سے بھی فائرنگ کی آواز آئے اس گھر کو ملیا میٹ کر دیا جائے۔ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے ظہیرالدین سے بہت زیادہ کمپیوٹرڈیٹا ملا ہے۔ وہ اسلام آباد میں بڑی دہشتگردی کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا جبکہ اس نے اعلی فوجی افسران اور ان کے بچوں کو قتل کرنےکے منصوبے بھی بنا رکھے تھے۔ رحمان ملک نے مزید بتایا کہ کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیورکے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ایک سوال پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ طالبان کو ظالمان کہنے پر انہیں زبان کاٹ دینے کی دھمکیاں ملی ہیں مگر زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اس لیے وہ کسی سے نہیں ڈرتے ۔
Post New Comment