پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ہر صوبے کے عوام کا اعتماد حاصل ہے،کارکن پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیں، بے لوث اور وفادار کارکنوں کو پارٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہنا تھا کہ سینیٹ کے آئندہ الیکشن میں پارٹی کی طرف سے ایسے لوگ بھیجے جائیں گے جو خدمت کے جذبے سرشار ہوں اور اس سلسلے میں سینیٹ کیلئے ٹکٹوں کا فیصلہ کرنے کی غرض سے پارٹی کے صدر میاں نواز شریف کی طرف سے بنائی گئی کمیٹیاں خود غورو خوض کرینگی۔
Post New Comment