جمعیت علمائےاسلام فضل الرحمان گروپ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مخالفت کا اعلان کیا ہے ۔

ـ 4 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
جمعیت علمائےاسلام فضل الرحمان گروپ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مخالفت کا اعلان کیا ہے ۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون عوام کے تحفظ کیلئے ہوتا ہے،اگرعوام قانون کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکارہوجائیں تواسکی کوئی ضرورت نہیں، انہوں نے کہا کہ اس قانون کی مخالفت کے لئے ہم دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں ۔ اس قانون کے مطابق حکومت آپکو پکڑے گی،مگر جرم ثابت کرنا حکومت کا کام نہیں، آپکو خود ثابت کرنا ہو گا کہ آپ بےگناہ ہیں، اگرایسا قانون بھارت میں بنا ہوتا تو ہم اس کی مذمت کرتے مگراب ہم خود اپنے ملک میں یہ کالا قانون بنا رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس ایکٹ کی وجہ سے پولیس گردی اور رشوت میں اضافہ ہو گا اس لئے وزیراعظم پر یہ واضح کردیا ہے کہ ہم اس قانون کی حمایت نہیں کریں گے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions